Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی میں بڑھتے ہوئے کورونا کے وار، محکمہ صحت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی

Now Reading:

راولپنڈی میں بڑھتے ہوئے کورونا کے وار، محکمہ صحت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی
سمارٹ لاک ڈاؤن

راولپنڈی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت نے شہر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے 6 جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہیں جن میں شمس آباد گلی نمبر 6، گلی نمبر 3 ، 7 ریس کورس روڈ اور گلی نمبر 4 اسکیم تھری شامل ہیں۔

اسکے علاوہ گلی نمبر 7 اور 8 محمدی سٹی مسلم ٹاؤن،واہ ماڈل ٹاؤن فیز 2 ٹیکسلا اور  گلی نمبر 18 اسکیم تھری بھی شامل ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں 10 روز کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے تجویز شدہ علاقوں میں دورے کے بعد سفارشات تیار کی ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ نو ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 162 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement

پنجاب میں 4 لاکھ 69 ہزار 540، سندھ میں 5 لاکھ 33 ہزار 496، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 87 ہزار 983، بلوچستان میں 34 ہزار 131، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 557، اسلام آباد میں ایک لاکھ 22 ہزار 98 جبکہ آزاد کشمیر میں 36 ہزار 82 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر