Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونف، زیرہ اور ہلدی پاؤڈر سے قوتِ مدافعت بڑھائیں

Now Reading:

سونف، زیرہ اور ہلدی پاؤڈر سے قوتِ مدافعت بڑھائیں

دُنیا بھر کے کئی ممالک کورونا وائرس کے ویرئینٹ ڈیلٹا کے بعد اب امیکرون کا سامنا کررہے ہیں، ایسے میں ماہرین ویکسین لگوانے پر خوب زور دے رہے ہیں۔

کورونا کی ویکسین سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے مگر ویکسین لگوانے کے ساتھ ساتھ ہم اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے اور صحت مند رہنے کے لیے ایک گھریلو نسخہ بھی اپنا سکتے ہیں جس کے استعمال سے ہم کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

اس نسخے میں ماہرین کے بتائے ہوئے اجزا سونف، زیرہ اور ہلدی پاؤڈر شامل ہیں جس سے قوت مدافعت بڑھنے میں مدد ملے گی۔

ہلدی ایک اینٹی بیکٹیریل مصالحہ ہے، یہ جسم کی اینٹی آکسیڈنٹ صلاحیت کو بڑھاتا ہے اور کسی بھی قسم کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے جبکہ اجوائن اور زیرہ آپ کے نظامِ ہاضمہ کے لیے مفید ہیں اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتے ہیں ساتھ ہی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور جسم میں موجود بیکٹیریا سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔

نسخہ بنانے کیلئے درکار اجزاء

Advertisement

سونف ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر ۔۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

زیرہ ۔۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ثابت دھنیا ۔۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

اجوائن ۔۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ادرک پاؤڈر ۔۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

Advertisement

نسخہ بنانے کا طریقہ

ایک پین میں آدھا چائے کا چمچ سونف، ایک چوتھائی چائے کا چمچ زیرہ، ایک چوتھائی چائے کا چمچ اجوائن اور ایک چوتھائی چائے کا چمچ ثابت دھنیا ڈالیں۔

اس کے بعد ان تمام اجزاء کو 7 سے 10 منٹ تک بھونیں اور انہیں ٹھنڈا ہونے دیں۔

ٹھنڈا ہونے کے بعد ان اجزاء کو پیس کر باریک پاؤڈر بنا لیں اور پھر اُس میں ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر اور ایک چوتھائی چائے کا چمچ ادرک پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔

اُس کے بعد اس پاؤڈر کو کسی ائیر ٹائیٹ کنٹینر میں رکھ دیں، اس پاؤڈر کا آدھا چمچ روزانہ سونے سے پہلے نیم گرم پانی میں شامل کرکے پی لیں، اس سے آپ کی قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوگا اور آپ کورونا وائرس کے ہر ویرئینٹ کا مقابلہ کر سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر