Advertisement
Advertisement
Advertisement

غلط معلومات کا پھیلاؤ معاشرے کی ہم آہنگی کے لئے خطرہ ہے، آرمی چیف

Now Reading:

غلط معلومات کا پھیلاؤ معاشرے کی ہم آہنگی کے لئے خطرہ ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ معاشرے کی ہم آہنگی کے لئے خطرہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں لاہور کور کے پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کی لاہور کے معروف تعلیمی اداروں کے طلباء اور فیکلٹی سے بھی ملاقات ہوئی، آرمی چیف نے ملک کے مستقبل کے لیے قیادت تیار کرنے میں تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا۔

Advertisement

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ تعلیم، صحت، ماحول اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں انسانی وسائل کی ترقی کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طلباء اور فیکلٹی ممبران نے آرمی چیف سے سوالات کیے۔

آرمی چیف نے کہا کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ معاشرے کی ہم آہنگی کے لئے خطرہ ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ قوم کو دشمن قوتوں کی پھیلائی گئی غلط معلومات کا توڑ نکالنا ہو گا۔

آرمی چیف اور طلباء کی ملاقات میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی شریک تھے۔

پنجاب یونیورسٹی، لمز، ایف سی کالج، جی سی یونیورسٹی، یو ای اٹی، ایل ایس ای کے طلباء وفد کا حصہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر