Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد حسنین بولنگ ایکشن، سرفراز احمد حمایت کرنے میدان میں آگئے

Now Reading:

محمد حسنین بولنگ ایکشن، سرفراز احمد حمایت کرنے میدان میں آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر بیان سامنے آگیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان بالر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن بالکل کلیئر ہے، امید ہے وہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی پیش کرے گا۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ سر ووین رچرڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بڑا اہم کردار رہا ، شاہد آفریدی کا ٹیم سے منسلک ہونا خوش آئند ہے کیونکہ اُن کی آمد سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا۔

پی ایس ایل میں غیرملکی کرکٹرز کی شرکت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ جیمز فلکنر کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ لیوک ووڈ آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد پاکستان آئیں گے۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد حسنین کا بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے، جس کی رپورٹ 14 دن میں موصول ہوگی۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان کے 21 سالہ فاسٹ بولر اپنے کرکٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ بگ بیش لیگ کھیل رہے تھے، حسنین نے بی بی ایل کے رواں سیزن میں 5 میچز کھیل کے 6 کی ایوریج سے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر