Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں منی بجٹ کا طعنہ دینے والے خود منی بجٹ لاتے رہے ہیں، عالیہ حمزہ ملک

Now Reading:

ہمیں منی بجٹ کا طعنہ دینے والے خود منی بجٹ لاتے رہے ہیں، عالیہ حمزہ ملک
عالیہ حمزہ ملک

پی ٹی آئی کی رہنماء عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عالیہ حمزہ ملک نے کہا ہے کہ ہمیں منی بجٹ کا طعنہ دینے والے خود منی بجٹ لاتے رہے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی میں اجلاس ہوا جس میں عالیہ حمزہ ملک نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئیں حقائق کے ساتھ ایوان میں بات کریں، کورونا کے باوجود پہلے 9 لسٹڈ بزنس کا منافع 59 فیصد ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 250 ارب کا ریکارڈ منافع کمایا، اج ڈیٹ ٹو جی ڈی پی پاکستان میں کم ہو رہا ہے، عمران خان شکریہ آپ نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ذخائر 24.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بہت شور ہوتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں پہلے چار ماہ میں 7.33 فیصد اضافہ ہوا، میرا گھر اسکیم کے تحت 38 ارب روپے کے قرضے لے کر دیئے۔

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ یہ سسٹم دس سال پہلے آتا تو اج ہر شہری کے پاس اپنا گھر ہوتا، آٹھ سے نو ماہ میں 38 ارب کے قرضے لے کر دیئے لیکن کہتے ہیں حکومت ہم سے سنبھالی نہیں جاتی، کنسٹرکشن سے جڑی انڈسٹری تری کر رہی ہے لیکن کہتے ہیں حکومت ہم سے سنبھالی نہیں جاتی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد تھی اور اب 5 فیصد ہو رہی ہے لیکن کہتے ہیں حکومت ہم سے سنبھالی نہیں جاتی، ٹورازم کی گروتھ 136 پرسنٹ بڑھی ہے لیکن کہتے ہیں حکومت ہم سے سنبھالی نہیں جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جی معیشت واقعی ان کی تباہ ہوگئی جن کے مشتاق چینی پکڑے گئے، معیشت ان کی تباہ ہوگئی جن کے پاپڑ والے فالودے والے پکڑے گئے، معیشت ان کی تباہ ہوگئی جو عدالتوں سے بھاگ کر لندن جاچھپے ہیں، معیشت ان کی تباہ ہوگئی جن کے چیئرمین پرچی پر پارٹی سربراہ بنتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی رہنماء عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے خرچے کم چکے جو کما رہے ہیں اسی پر گزارہ کر رہے ہیں لیکن کہتے ہیں ہم سے حکومت سنبھالی نہیں جاتی، ہمیں منی بجٹ کا طعنہ دینے والے خود منی بجٹ لاتے رہے ہیں لیکن کہتے ہیں ہم سے حکومت سنبھالی نہیں جاتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر