اکبر ایس بار نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ہوشربا انکشافات سامنےآئیں گے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابرنے کہا کہ غیر قانونی فنڈنگ پرپردہ ڈالنا قومی سلامتی سےکھیلنےکےمترادف ہے۔ خفیہ رپورٹ آنےکے بعد الیکشن کمیشن کو تفصیلی جواب جمع کرائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ 8 والیم رپورٹ میں پی ٹی آئی خفیہ اکاؤنٹس کی تفصیلات موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن نے رپورٹ خفیہ نہ رکھنےکافیصلہ دیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے:
سماعت کے آغاز پر تحریک انصاف کے وکیل و سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے الیکشن کمیشن کی جانب سےسیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ پی ٹی آئی کی اسکروٹنی ہوگئی اور باقیوں کی ہو رہی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ پی ٹی آئی کی اسکروٹنی پہلے کر لی گئی، رپورٹ میں کئی خامیاں ہیں، بہت سے اعداد و شمار کی سمجھ نہیں آرہی کہ کہاں سےآئے؟
الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ نے اسٹیٹ بنک تفصیلات پبلک نہ کرنے کا کہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
