
انسان مجموعہ ہے اچھی اور بری عادتوں کا۔ جب آُپ اپنی بری عادتوں کو نظرانداز کر کے انہیں جاری رکھتے ہیں اور ان سے ہونے والے نقصان پربھی توجہ نہیں دیتے، پھرایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ آپ کی صحت کو متاثر کرنے لگتی ہیں، کیونکہ آپ ان کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں اسی لئے ان سے چھٹکارا پانا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔
لیکن آپ کو یہ بات جان کرحیرت ہوگی کہ کچھ عادات آپ کی صحت کے لئے اتنی نقصان دہ ہوتی جس طرح سگریٹ نوشی، تواگرآپ صحت مند رہنا چاہتے تو ان عادات کو ترک کردیں۔ یہاں پر ایسی عادات کا ذکر کیا جارہا ہے۔
زیادہ دیر بیٹھے رہنا
موجودہ دورکوسوشل میڈیا کا دور کہا جائے تو بے جانہ ہوگا، بچے ہو یا بڑے دن کا زیادہ حصہ اسکرین کے سامنے بیٹھ کر گزارتے ہیں، اگر یہ سلسلہ طویل عرصے تک جاری رہے تو یہ کئی موذی امراض جیسے عارضہ قلب، کینسر، ذیابیطس اور ڈپریشن کے خطرے کو کئی گناہ بڑھا دیتے ہیں۔
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے قبل از موت کا امکان بڑھ جاتا ہے، یہاں تک کہ ایسے افراد جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں ان کے لئے بھی یہ خطرہ موجود رہتا ہے۔
اگرآپ گھر میں ہیں یا آفس میں تو تھوڑی تھوڑی دیر میں کھڑے ہو کر باہر جائیں پانی پینے یا لنچ کے لئے تیز قدموں سے چہل قدمی کریں۔
میٹھے مشروبات
تحقیق کے مطابق میٹھے مشروبات یا سافٹ ڈرنکس کا باقاعدگی سے استعمال امراض قلب کے امکانات کو کئی گنا برھا دیتا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس میں موجود چینی کی زائد مقدار دماغی بیماریوں، ذیابیطس، فیٹی لیور کے ساتھ بلڈ پریشراور کولیسٹرول کو بھی بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
گوشت
ایک تحقیق کے نتائج اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ ایسے افراد جن کی غذا کا بڑا جانوروں سے حاصل ہونے والے پروٹین پرمشتمل ہوتا ہے ان میں کینسر سے موت کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے جو سبزیوں پر مشتمل خوراک کو اپنی غذا میں شامل رکھتے ہیں۔ اس لئے گوشت کے بجائے سبزیوں اور پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔
نیند
ماہرین کی جانب سے نیند کا اوسط دورانیہ 8 گھنٹے تجویز کیا گیا ہے تاہم اس میں عمر اور جنس کے حساب سے کمی یا زیادتی کی جاسکتی ہے۔
نیند کا کم لینا ہائی بلڈ پریشر اورموٹاپے کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر یہ عمل کافی عرصے تک جاری رہے تواسٹریس ہارمون کورٹیسول کو جاری کرتے ہیں جو فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں۔
روزانہ رات میں ایک اضافی گھنٹہ شامل کریں یا پھر اپنی توانائی بڑھانے کے لئے دن میں 20 منٹ کا قیلولہ کرسکتے ہیں۔
مناسب تیل کا استعمال
گھروں اور مختلف ریستورانوں پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سویا بین کے تیل میں اگر تیز آنچ پر کھانا پکایا جائے تو اس سے سگریٹ میں پائے جانے والے مرکبات جیسے ذرات کا اخراج ہوتا ہے۔
اس لئے ضروری ہے کھانے پکانے کے لئے ایسے تیل کا انتخاب کیا جائےجسے تیز آنچ پر بھی گرم کیا جائے تو صحت بخش رہے، جیسے زیتون کا تیل کھانا پکانے اور فرائی کرنے کے لئے موذوں نہیں ہے لیکن یہ سلاد پر ڈالنے کے لئے بہترین ہے اسی طرح ایواکاڈوتیل کھانا پکانے کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News