تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
کراچی میں گیارہویں جماعت کے آرٹس گروپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گیارہویں جماعت کے آرٹس ریگولر، سائنس جنرل اور خصوصی گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 24ہزار 284امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 22ہزار 890امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق آرٹس ریگولر گروپ امتحانات میں 20ہزار 979 امیدوار 6 پرچوں میں، 1ہزار 592 5 پرچوں میں، 297 4 پرچوں میں اور 22 3 پرچوں میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
اسکے علاوہ سائنس جنرل گروپ امتحانات میں 4ہزار 291امیدوار 6 پرچوں میں، 134امیدوار 5 پرچوں میں، 166 امیدوار 4 پرچوں میں اور 18امیدوار 3 پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 114امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید کہا کہ خصوصی گروپ کے 113امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
