Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آفتاب صدیقی

Now Reading:

دہشتگردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آفتاب صدیقی

ایم این اے آفتاب حسین صدیقی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

آفتاب حسین صدیقی نے لاہور انار کلی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے امن و امان کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کارروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنگین واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں، میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایم این اے آفتاب حسین صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ پاک عرضِ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے نیو انار کلی پان منڈی میں دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ جبکہ گاڑیوں میں بھی آگ گئی۔

دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

طبی عملے نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 20  زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں شواہد اکٹھا کررہی ہیں۔

Advertisement

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکے میں موٹرسائیکل استعمال کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر