کراچی کے علاقے لیاری سے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ملزم کو علاقہ تھانہ بغدادی کی حدود لی مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم کا نام محمد حنیف عرف عدنان ہے، ملزم نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔
سرفراز نواز نے بتایا کہ ملزم کو دوران واردات گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ تفتیش جاری ہے، ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے علاقے سے منشیات فروشی میں ملوث 4 پیشہ ور ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں عباس علی، عادل، شبیر اور سکندر شامل ہیں، ملزمان سے چرس وزنی (2100) گرام اور تنزانیہ وزنی (24) گرام بمعہ زرفروختگی رقم برآمد کی گئی ہے۔
سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو دوران منشیات فروشی کے گرفتار کیا گیا، ملزمان لیاری کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی/ فروشی کیا کرتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے کہا کہ ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
