گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کا کہنا ہے کہ ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم نے ملک کو کیا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کسی بھی ملک کے سرمایہ ہوتے ہیں، طلبا ملک و قوم کے مستقبل ہوتے ہیں۔
سید ظہور آغا کا کہنا تھا کہ ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم نے ملک کو کیا دیا ؟ اسکالرشپ لینے والے طلبا ملک کی ترقی کا سوچیں۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان معدنی دولت سے مالا مال ہے ہمیں اپنے ریسورسز پر کام کرنا چائیے، پسماندگی کے خاتمے کے لیے مخیر حضرات کو بھی سامنے آنے کی ضرورت ہے۔
گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ میڈیا منفی، سنسنی خیز خبروں سے گریز کریں اور اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں۔
سید ظہور آغا نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں، میڈیا منفی پروپیگنڈا اور فیک نیوز کی تشہیر سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
