
عامر ڈوگر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ اسکولز، کالجز اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔
عامر ڈوگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں حلقے کی عوام کا شکر گزار ہوں جو ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اکابرین شہر کی نشاندہی پر اسکولز ،کالجز جیسے تمام منصوبے مکمل کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایم این ایز اور ایم پی ایز عوامی محبت کے باعث ہی اہم مقام پر ہیں، میں چیلنج کرتا ہوں اپنے مخالفین کو آج ملتان میں ترقی کا جو سفر جاری ہے اس پہلے کبھی نہیں ہوا، وزیر اعظم عمران خان کی سوچ کے مطابق ملتان میں تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن خوش آئند ہے کہ کالج کا افتتاح ایسے علاقے میں کررہے ہیں جہاں بے حد ضرورت تھی، 36 کمروں کے ساتھ یہ گرلز کالج جدید لیبارٹریز سے لیس ہوگا، اس کالج کے بعد اس علاقے میں ایک نیا گرلز ہائی سکول بھی بنا رہے ہیں۔
عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قوم کو بنیادی ضروریات دے رہی ہے جس سے نوجوان اپنے پیروں پر خود کھڑے ہوں گے، اسکولز، کالجز اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے، عمران خان پاکستانی قوم کو قدرت کی جانب سے نعمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہعمران خان کو قوم کی مشکلات کا احساس ہے، یہ مہنگائی کا جو طوفان پوری دنیا میں ہے یہ جلد تھم جائے گا، مہنگائی کا یہ بے قابو جن ہمارا لیڈر بوتل میں بند کر کے ہی دم لے گا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ ملک کی ایکسپورٹس اور زراعت بھی آج عروج پر جارہی ہے، آئی ایم ایف اور دیگر پاکستان کو اس کی سزا دینا چاہتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News