خاتون جج
پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے جسٹس عائشہ ملک کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی لاہور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ ججز تقرری جوڈیشل کمیشن نے بھی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں تقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔
پارلیمانی کمیٹی نے اب اسکی حتمی منظوری دیتے ہوئے معاملہ صدر کو بھجوادیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر پاکستان کی جانب سے ان کی تقرری کے لیے سمری کی منظوری کے بعد وزارت قانون نوٹفکیشن جاری کرے گی۔
خیال رہے سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج تک کوئی خاتون جج تعینات نہیں ہوئیں اور جسٹس عائشہ ملک کا نام دوسری مرتبہ کمیشن کے سامنے رکھا گیا تھا۔
پہلی بار ستمبر 2021 میں بھی لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کا معاملہ چار چار سے برابر ہوگیا تھا جس کے باعث اُن کی تعیناتی ممکن نہیں ہو سکی تھی جب کہ اُس وقت بھی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کے معاملے پر وکلا کی جانب سے بھی احتجاج کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
