Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسٹس عائشہ ملک کے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے کی راہ ہموار

Now Reading:

جسٹس عائشہ ملک کے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے کی راہ ہموار
خاتون جج

خاتون جج

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے جسٹس عائشہ ملک کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی لاہور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ ججز تقرری جوڈیشل کمیشن نے بھی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں تقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

پارلیمانی کمیٹی نے اب اسکی حتمی منظوری دیتے ہوئے معاملہ صدر کو بھجوادیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان کی جانب سے ان کی تقرری کے لیے سمری کی منظوری کے بعد وزارت قانون نوٹفکیشن جاری کرے گی۔

Advertisement

خیال رہے  سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج تک کوئی خاتون جج تعینات نہیں ہوئیں اور جسٹس عائشہ ملک کا نام دوسری مرتبہ کمیشن کے سامنے رکھا گیا تھا۔

پہلی بار ستمبر 2021 میں بھی لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کا معاملہ چار چار سے برابر ہوگیا تھا جس کے باعث اُن کی تعیناتی ممکن نہیں ہو سکی تھی جب کہ اُس وقت بھی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کے معاملے پر وکلا کی جانب سے بھی احتجاج کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر