Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹاپے کے شکارآرمیڈیلو کو ماہرین نے ڈائٹنگ شروع کروادی

Now Reading:

موٹاپے کے شکارآرمیڈیلو کو ماہرین نے ڈائٹنگ شروع کروادی

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ شادیوں کے موسم یا بقرعید کے تہوار کے بعد صرف آپ کا ہی وزن بڑھتا ہے تو یہ درست نہیں۔ اب دو مادہ آرمیڈیلو کو ماہرِ حیوانات نے ان کے گھر تک قید کرکے سخت ڈائٹنگ پر رکھا ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کرسمس پر ان کے مالکان نے ان کو اضافی کھانا دیا اور اب ان کا وزن خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

ان دونوں جڑوان آمیڈیلو کے نام پیٹسی اور ایڈی ہیں جنہوں نے بالخصوص نومبر اور دسمبر میں مجموعی طور پر دو کلوگرام سےزائد وزن بڑھایا تھا۔ اب یہ حال ہے کہ وہ گوشت کے گولے جیسے بن چکے ہیں اور چلنے پھرنے میں مشکل محسوس کررہے ہیں۔

ان دونوں کو گزشتہ سال موسمِ گرما میں برطانوی علاقے سسیکس کے ڈروسیلا پارک میں لایا گیا تھا۔ یہ انسانی گود میں بیٹھنا پسند کرتی تھیں اور انہیں طرح طرح کے کھانے کی عادت پڑگئی تھی۔ پارک میں قائم چھوٹے سےچڑیا گھر کی نگراں ڈاکٹر ہیلینا فارلے کہا کہ ان سے ورزشیں بھی کرائی جارہی ہیں۔

چڑیا گھرانتظامیہ کے مطابق یہ سوئی سوئی رہتی ہیں ۔ اگرچہ یہ سردیوں میں عام رحجان ہوتا ہے لیکن اس بار کچھ زیادہ ہی سست ہوگئی ہیں۔ اس سال ان کی خوراک کا خاص خیال رکھا جائے گا اور ورزش بھی کرائی جائے گی تاکہ ان کی زندگی آسان اور متحرک ہوسکے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر