Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی متعلقہ حکام کو کورونا ویکسینیشن کے عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی متعلقہ حکام کو کورونا ویکسینیشن کے عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے متعلقہ حکام کو کورونا ویکسینیشن کے عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

محمود خان کی زیرِ صدارت کورونا سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور چیف سیکرٹری کے علاوہ محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں اومیکرون کے خصوصی تناظر میں صوبے میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے شرکاء کو کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کے انتظامات اور ہسپتالوں کی استعداد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو کورونا ویکسینیشن اہداف کے حصول کے لئے اب تک کی پیش رفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

 بریفنگ میں کہا گیا کہ صوبے میں اب تک اومیکرون کے 22 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی ہسپتال میں زیرِ علاج نہیں ہے، گزشتہ دو ہفتوں کے دوراں صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.3 سے 0.6  فیصد کے درمیان رہی ہے۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں اس وقت روزانہ کی بنیادوں پر کورونا کے 10 لاکھ ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، صوبے بھر کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے بستروں اور دیگر سہولیات کی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے، صوبے میں کورونا کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ صوبے میں اب تک 2 کروڑ 35 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لگائے گئے ہیں، صوبے میں 12 سال سے زائد عمر کی تقریبا 60 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا محمود خان نے متعلقہ حکام کو کورونا ویکسینیشن کے عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے سو فیصد اہداف کے حصول کے لئے حقیقت پسندانہ پلان تیار کیا جائے۔

 محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقوں میں کورونا ویکسینیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر