
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی، پی ایس پی و دیگر جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے کبھی بھی تقسیم کی سیاست نہیں کی، خواتین پر لاٹھی چارج کرنے پر ایکشن لیا جائے گا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ٹنڈوالہ یار واقعے کا نوٹس لیا ہے، ٹنڈوالہ یار واقعے پر ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے طور بلدیاتی قانون کو بہتر کرنے کی کوشش کی، بلدیاتی قانون بہتر کرنے کیلئے تیار ہیں، بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے ٹنڈوالہ یار کی صورتحال پر اہم وڈیو بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاملے کو لسانیت کی طرف دھکیلنے کی سازش ہورہی ہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے عوام اور سیاسی کارکنان کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اس کا فائدہ اٹھا کر ہمیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، میری اپیل ہے کہ ہنگامہ آرائی سے گریز کریں اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔
علی زیدی نے کہا کہ عدالت کو فیصلہ کرنے دیا جائے کہ کون مجرم ہے اور کون ںے قصور، معاملے میں پولیس کا کردار انتہائی افسوسناک ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پولیس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے، عورتوں پر لاٹھی چارج کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اگلے ہفتے ٹنڈوالہ یار کا دورہ کروں گا، اگر دونوں جماعتیں چاہیں تو پی ٹی آئی صلح کروانے کے لیے ثالث کا کردار ادا کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News