Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین نیب کی طلبی کے معاملے پر پی اے سی کا اپنےفیصلے سے ہٹنے سے انکار

Now Reading:

چیئرمین نیب کی طلبی کے معاملے پر پی اے سی کا اپنےفیصلے سے ہٹنے سے انکار
چیرمین نیب

پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چئیرمین نیب کی طلبی کے معاملے پراپنے فیصلے سے ہٹنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کو 26 جنوری کو پھر پی اے سی میں طلب کر لیا ہے۔

ذرائع پی اے سی کے مطابق چیئرمین نیب کو کمیٹی میں پیش ہونا ہوگا۔ اس سلسلے میں نوٹس جاری کیا جارہا ہے۔

حکومتی مؤقف کے مطابق وزیراعظم آفس نے چیئرمین نیب کو پی اے سی میں پیش ہونے سے نہیں روکا۔ وزیراعظم آفس نے پی اے سی سیکرٹریٹ کو جوابی خط سے آگاہ کردیا۔

چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے مشکوک خط کی تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement

رانا تنویرکا کہنا ہے ہے کہ اگر ثابت ہوگیا کہ خط چیئرمین نیب کی اجازت سے لکھا گیا توان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم کا نام استعمال کرکے چیئرمین نیب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ چئیرمین نیب کی پارلیمانی کمیٹیوں میں پیشی کے معاملے پر نیب کی جانب سے سیکریٹری قومی اسمبلی کوبھیجا گیا تین جنوری کا خط واپس لے لیا تھا۔

نیب نے سیکریٹری قومی اسمبلی کو نئے خط میں لکھا کہ چئیرمین نیب کی عدم دستیابی کے باعث ڈی جی کو پیشی کے اختیارات دیے گئے تھے۔

نیب کی جانب سے نئے خط میں وضاحت دی گئی تھی کہ چئیرمین نیب فیملی ممبر کی بیماری کے باعث عدم دستیاب تھے۔ چئیرمین نیب پی اے سی میں پہلے بھی پیش ہو چکے ہیں اور اب بھی پیش ہوتے رہیں گے۔

اس سے قبل  پی اے سی اجلاس میں پیش کیے گئے نیب کے خط میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کی منظوری سے ڈی جی نیب آئندہ چیئرمین نیب کی نمائندگی کریں گے۔

Advertisement

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن نورعالم خان نے اجلاس میں کہا تھا کہ وزیراعظم نے منظوری دی ہوتی تو کابینہ ڈویژن کی جانب سے خط لکھا جاتا۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کی نمائندگی کوئی اور افسر کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر