اسحاق ڈارآمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں ریفرنس سے متعلقہ ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ سے واپس پہنچ گیا۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔
احتساب عدالت 19 جنوری کو شریک ملزمان بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔
ملزمان میں سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا شامل ہیں۔
دوسری طرف احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت بھی مقرر تھی۔
ریفرنس میں شریک ملزمان پرفردِ جرم عائد کی کارروائی ایک مرتبہ پھرمؤخر کردی گئی۔
سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کی گئی۔
احتساب عدالت میں کیس کی سماعت یکم فروری کو ہوگی۔
ملزمان پر بشارت حسن کو غیر قانونی طور پر متبادل توانائی بورڈمیں کنسلٹنٹ رکھنے کا الزام ہے
عدالت نے کیس میں شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
