
محمد زبیر کا کہنا ہےکہ نوازشریف جس دن فیصلہ کریں گے وہ قابل ہیں، واپس جائیں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے لندن میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے نوازشریف کی واپسی کے سوال پر کہاکہ ہم نوازشریف کی گردن نہیں پھنسانا چاہتے۔
انہوں نے نوازشریف کی واپسی اور ان کےعلاج کے حوالے سے کہاکہ میاں نوازشریف کو کبھی بھی انصاف نہیں ملا، صحت کا معاملہ ذاتی معاملہ ہوتا ہے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ نوازشریف اپنی بیٹی کو لے کر پاکستان گئے، جیل گئے ،نوازشریف جس دن فیصلہ کریں گے وہ قابل ہیں، واپس جائیں گے۔
محمد زبیر نے کہاکہ عمران خان کے اچھے دن گزر چکے،آنیوالے اچھے دن ہمارے ہیں۔
نواز شریف کے ترجمان نے کہاکہ مریم نواز کو سزا کس سلسلے میں ہوئی؟ وہ آج تک کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہیں ، بیانیے پر ڈٹے رہنے کی شریف خاندان نے قربانی دی۔
انہوں نے کہاکہ فوج کو سیاست میں شیخ رشید اور فواد چوہدری گھسیٹتے ہیں، کبھی ضیاء الحق کی مجلس شوری کبھی مشرف کی روشن خیال جمہوریت، کیا پاکستان تجربات کی لیباریٹری ہے۔
محمد زبیر نے کہاکہ پاناما کے بعد پینڈورا باکس آیا ، کس کے خلاف ایکشن ہوا، پینڈورا باکس میں موجودہ حکومت کے وزیروں کے نام ہیں ، ایکشن زیرو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ٹی وی پر کہا “ نو ڈکٹیشن “ تو قیمت چکانی پڑی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News