
محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں کل بروز بدھ صبح 8 بجے سے دوپہر تک بادل جم کر برسنے کا امکان ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسموگ میں کمی ہو گی جبکہ مطلع صاف ہوگا، بارش کا سلسلہ 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رواں سال کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کراچی کے علاقے صدر، ایم اے جناح روڈ ، گرومندر ،کلفٹن ، ڈی ایچ اے ، سی ویو، شارع فیصل ، شاہ فیصل ٹاؤن ، ایئرپورٹ اور ملیر میں بونداباندی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ طارق روڈ ، بہادرآباد ، جیل چورنگی پر بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر میں بادل برسیں گے جبکہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں ہوائیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News