
کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر 2 میرج ہالز سیل کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
کارروائی کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ نے ون ڈش اور مقررہ اوقات کی خلاف ورزی پر 2 میرج کلب سیل کرکے مغل اعظم کلب اور انمول پیلس کے مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں میں میرج ہالز میں ایس او پیز کا آڈٹ کرائیں، کورونا ایس او پیز اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرج ہالز موثر پارکنگ اور سکیورٹی کا انتظام یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 11.31 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 192 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 4لاکھ 74 ہزار 208، سندھ میں 5 لاکھ 38 ہزار 196، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 90ہزار 578، بلوچستان میں 34,277، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 604، اسلام آباد میں ایک لاکھ 25 ہزار جبکہ آزاد کشمیر میں 36 ہزار 967 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News