
بین الاقوامی مالیاتی، سرمایہ کاری اور تجارتی ادارے گولڈ مین سیک نے انکشاف کیا ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
امریکا کی سرمایہ کاری اور تجارتی کمپنی گولڈ مین سیک نے دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت کے حوالے سے حیران کن پیشوگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بٹ کوائن کی موجودہ قیمت میں دگنا اضافہ ہوسکتا ہے۔
کمپنی کے شریک سربراہ زیک پینڈل نے رپورٹ میں کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بٹ کوائن کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگا اور اس کی قیمت اگلے 5 سالوں میں ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ بِٹ کوائن کی قیمت زمین پر آ گِری، سرمایہ کار پریشان
خیال رہے ان دنوں بٹ کوائن کی قیمت میں واضح کمی دیکھی جارہی ہے جس سے سرمایہ کار بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت 43 ہزار ڈالر پر پہنچ چکی ہے جب کہ صرف ایک ماہ قبل نومبر میں ہی بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی اور ایک بٹ کوائن کی قیمت 69 ہزار ڈالر ہوگئی تھی۔
زیک پینڈل کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈیجٹل کرنسیوں اور اثاثہ جات کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب بٹ کوائن سونے کی مارکیٹ شیئر پر قبضہ کرلے گا اور سونے کی قدر میں کمی واقع ہوگی اور اس کی جگہ بٹ کوئن لے لے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ اگلے چند سالوں میں ’بٹ کوائن‘ دنیا سے ختم ہوجائیں گے
انہوں نے کہا کہ اس وقت بٹ کوائن کا مارکیٹ شیئر 20 فیصد بنتا ہے لیکن اس کا مارکیٹ شیئر بہت جلد 50 فیصد ہوجائے گا اور اگلے 5 سالوں میں یہ سالانہ 17 سے 18 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ڈالر کی قیمت پر پہنچ جائے گا ، اس دن یہ عالمی مارکیٹ کا بٹ کوائن کا شیئر 50 فیصد ہوجائے گا۔
واضح رہے ایک اور رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بٹ کوائن کچھ سالوں بعد دنیا سے ختم ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News