Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور چیمبر کی جانب سے ای کامرس پر سمپیوزیم کا انعقاد

Now Reading:

لاہور چیمبر کی جانب سے ای کامرس پر سمپیوزیم کا انعقاد

صوبائی وزیر یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری ٹیک آف کرنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر یاسر ہمایوں نے توریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آئی ٹی انڈسٹری میں اصل سرمایہ تربیت یافتہ افرادی قوت ہے، جب تک ہمارے پاس ہنر مند افرادی قوت نہیں ہوگی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل نہیں ہوگا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ ہائی ٹیک اور آئی ٹی کے شعبوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔

اس موقع پر صدر لاہور چیمبر میاں نعمان کبیر کا کہنا تھا کہ ای کامرس کا شعبہ پاکستانی معیشت کے لیے ڈرائیونگ فورس بن سکتا ہے،پاکستان میں ای کامرس انٹرپرائز کی مسابقت کو بڑھانے اور عالمی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  عالمی سطح پر ٹریلین ڈالر انڈسٹری بن چکی ہے، وبائی امراض کے مشکل وقت میں بھی اس نے جامع تجارت اور اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔

Advertisement

نعمان کبیر کا کہنا تھا کہ  ای کامرس کے ذریعے زیادہ آسانی سے بین الاقوامی مارکیٹ میں داخل ہونا اور صارفین تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  امیزون اور علی بابا جیسے بین الاقوامی بڑے کارپوریشن پاکستان میں کام کررہے ہیں، ایسے دیگر بین الاقوامی اداروں کے داخلے کے امکانات بہت زیادہ ہیں جس سے مسابقت پیدا ہوگی اور خدمات کا معیار بلند ہوگا۔

صدر لاہور چیمبر کا کہنا تھا کہ  نجی شعبے کو چاہیے کہ وہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے جدید ترین ٹولز اور تکنیکوں کو اپنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  لاہور چیمبر کے ان اقدامات کا مقصد کاروباری شعبہ کو آگاہی دینا اور کامیابی کے لیے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئیر نائب صدر لاہور چیمبر میاں رحمٰن عزیز نے کہا کہ ای کامرس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے،اس نے زیادہ آسانی سے کاروبار کرنے اور صارفین تک رسائی کی راہ ہموارکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ای کامرس معاشی ترقی کی نئی راہیں ہموار کرتا اور مصنوعات کو منفرد بناتا ہے۔

Advertisement

لاہور چیمبر کے نائب صدر حارث عتیق کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر معاشی ترقی میں ای کامرس کا کردار بہت اہم ہے،اس شعبےکی ترقی کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہونگی۔

لاہور چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اوپن سورس سافٹ ویئر پروموشن کے کنوینر احمد مزمل نے ای کامرس پر سمپوزیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

لاہور چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اوراوپن سورس سافٹ ویئر پروموشن کے کنوینر احمد مزمل اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بھی  شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر