Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی سرکار نے اقلیتوں پر مظالم کی نئی داستان رقم کردی

Now Reading:

مودی سرکار نے اقلیتوں پر مظالم کی نئی داستان رقم کردی

بھارت: بی جے پی کے دور اقتدار میں مذہبی اقلیتوں کو بدترین ظلم و تشدد کا سامنا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مودی حکومت کے اختیار کردہ قوانین اور پالیسیوں کے تحت ملک میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ منظم طورپر امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف بلا اشتعال حملے بھارت میں روز کا معمول بن چکے ہیں اس کی وجہ مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کو پسماندہ اور حق رائے دہی سے محروم کرناچاہتی ہے۔

بی جے پی حکومت کی طرف سے اختیار کی گئی فرقہ وارانہ پالیسیاں  ہندو انتہا پسندوں کے لئے حوصلہ افزا ثابت ہوئی ہے۔

 ہندوستان کے طول و ارض میں مسلمانوں کو تمام شعبہ جات میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک نے نام نہاد بھارتی سیکولرازم کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ مودی کے فسطائی نظرئیے سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کوسنگین خطرہ لاحق ہے۔

Advertisement

نئی دہلی میں قائم ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف شدید خلا ف ورزیاں دیکھی جا رہی ہیں جو ملک میں منظم نفرت کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

راجستھان کے شہر جے پور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم، عیسائی اور بدھ برادریوں کے نمائندوں نے کہا کہ بھارت میں مذہبی اور دیگر اقلیتوں پرظلم و تشدد اوران کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا ہوا ہے اور انہیں دانستہ طورپر پسماندہ رکھا جارہا ہے۔۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر