ہم جانتے ہیں کہ اسپائیڈر مین سے لے کر ہلک تک ہم جتنی فلمیں دیکھتے ہیں وہ کامک کی صورت میں چھاپے گئے۔ اب ایک نایاب کامک کتاب چار لاکھ نوے ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔

کامک کنیٹ ویب سائٹ کے مطابق یہ کامک 1962 میں چھاپا گیا تھا اور انکریدیبل ہلک کی کہانی پر مشتمل ہے جس نے کامک کی فروخت میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ایک جانب تو یہ بہت نایاب ہے دوسری جانب اس کی حالت بالکل نئی جیسی ہے۔
ہلک نمبرون سیریز کے کامک دنیا بھر میں نایاب ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ پہلے پہل یہ بہت ہلکے کاغذ پر چھاپے گئے تھے اس وجہ سے ان کے پھٹنے کے خطرات زیادہ تھے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت انکریڈیبل ہلک کی صرف سات کاپیاں ہی موجود ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ کامک کے شوقین اسے بہت اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ یہ ایک نایاب شے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

