Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بھارت مقابلہ ایشز سیریز سے زیادہ سنسنی خیز ہوتا ہے، مائیکل وان

Now Reading:

پاک بھارت مقابلہ ایشز سیریز سے زیادہ سنسنی خیز ہوتا ہے، مائیکل وان

سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ ایشز سیریز سے زیادہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا مقابلہ سنسنی خیز اور دلچسپی کا باعث ہوتا ہے۔

اسٹار اسپورٹس کو انٹرویو دیتے ہوئے اسٹار بیٹسمین کا کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشز سیریز کو روایتی حریفوں کا مقابلہ سمجھا جاتا ہے تاہم میری رائے مختلف ہے میرے مطابق پاک بھارت مقابلہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔

پہلی بار روہت شرما کو کسی عالمی ایونٹ میں بھارت کی کپتانی کرتے دیکھنے کا منتظر ہوں، شاید پہلی بار وہ حقیقی دباؤ میں ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایشز سیریز کے مقابلے گزشتہ کئی سالوں سے یکطرفہ ثابت ہورہے ہیں، جہاں آسٹریلیا نے چھ سال کے دورانیہ میں تیسری بار انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ جبکہ حالیہ سیریز میں انگلش ٹیم کو 4-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس کے برعکس بھارت اور پاکستان صرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام ہونے والے میگا ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف مد مقابل آتے ہیں۔ آخری بار بھارت اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں مقابلہ ہوا تھا، جہاں پاکستان نے پہلی بار ورلڈکپ مقابلے میں روایتی حریف کو عبرتناک شکست دوچار کیا تھا۔

Advertisement

علاوہ ازیں سابق جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین بھی پاک بھارت مقابلوں کے حوالے سے پرجوش نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں دونوں ٹیموں کو ورلڈکپ کے مقابلے میں ایک بار پھر دیکھنا چاہتا ہوں، ‘یہ پاگل کر دینے والا مقابلہ ہوتا ہے’۔

یاد رہے پاک بھارت ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبر 2022 کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مد مقابل آئیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر