Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کی جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد

Now Reading:

وزیر خارجہ کی جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد دی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے پاکستان کے لیے ایک عظیم دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس عائشہ ملک اور پاکستان کو مبارک ہو۔

واضح رہے کہ  جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئی ہیں۔

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا۔

Advertisement

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز،اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔

جسٹس عائشہ ملک کی پیشہ ورانہ زندگی پراک نظر

جسٹس عائشہ ملک نے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1997  میں وکالت شروع کی۔

جسٹس عائشہ ملک 27 مارچ 2012 کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئیں۔

جوڈیشل کمیشن نے 6 جنوری 2022 کو جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی۔ جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دی تھی۔

21 جنوری 2022 کو وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جسٹس عائشہ ملک کی بہ طور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

Advertisement

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 177 کی ذیلی شق ایک کے تحت تقرری کی منظوری دی تھی۔

سپریم کورٹ میں مقررہ 17 ججز میں سے جسٹس مشیرعالم کی 17 اگست کو ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر