
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے پاک انڈونیشیا کے مابین دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈونیشیائی وزیر خارجہ ریتنو مارسودی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک انڈونیشیائی تعلقات کو کثیر الجہتی شعبوں میں وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے دونوں ممالک میں موجود تعلقات کو باہمی تجارت ، اقتصادیات ، عوامی و ثقافتی تبادلوں میں اضافے کے لیے باہمی سیاسی رضامندی کو استعمال کرنے پر زور دیا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ وزیر خارجہ نے انڈونیشیا کے امت مسلمہ کے مسائل کے لیے حمایت اور نمایاں کردار کی تعریف کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کا باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News