جہاز میں سوار مسافر کی جانب سے کورونا حفاظتی ماسک پہننے سے انکار، آدھے راستے میں ہی جہاں سے اُڑان بھری جہاز کو وہیں واپس لوٹنا پڑ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی ائیر لائن نے جمعرات کو میامی سے اُڑان بھری تاہم ایک مسافر کی جانب سے حفاظتی ماسک پہننے کا ضابطہ نہ ماننے پر جہاز کے عملے اور مسافر میں بدمزگی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے جہاز کو آدھے راستے سے ہی واپس لوٹنا پڑ گیا۔
129 مسافروں اور 14 عملے کے ارکان کو لے کر روانہ ہونے والی بوئنگ 777 جب واپس میامی ایئرپورٹ آئی تو پولیس پہلے سے وہاں موجود تھی۔
پولیس کے بیان کے مطابق جہاز لینڈ کرنے کے بعد ماسک نہ پہننے والے مسافر کو بغیر کسی مزید بدمزگی کے نیچے اتار لیا گیا۔
تاہم امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس مسافر پر ہوائی سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ائیرلائن انتظامیہ نے کورونا حفاظتی پابندیوں اور ضابطے کو نہ ماننے والے افراد کے بارے میں کہا تھا کہ مسافروں کے ایسے کسی بھی عمل کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا جو وبا سے بچاؤ کے ضوابط کے خلاف ہو اور ان میں ماسک پہننا لازمی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں جن میں مسافروں نے ماسک پہننے سے انکار کیا تھا، جس پرانتظامیہ اور مسافروں میں لڑائی جھگڑے بھی ہوئے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
