کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے گرفتار ملزمان کا پاکستان اسٹیل ملز سے تانبہ چرا کر فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس نے ابراہیم حیدری میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرمنلز، موٹرسائیکل چور، تانبہ چور اور منشیات فروش شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 8 کلو سے زائد چرس، 360 کلو تانبہ، مسروقہ موٹرسائیکل اور مسروقہ رکشہ برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار منشیات فروش ملزمان انتہائی مطلوب تھے اور منشیات کی سپلائی کیلئے علاقے میں موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان صدیق اور عبدالامین نے دوران انٹیروگیشن پاکستان اسٹیل ملز سے تانبہ چرا کر فروخت کیلئے لے جانے کا انکشاف بھی کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے رکشے پر چوری شدہ تانبہ لوڈ کر رکھا تھا، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ضلع ملیر پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری ہے، اور برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا ملزمان میں صدیق، عبدالامین، عمران، حیدر، امین، اسماعیل، یوسف، انتھونی عرف ٹونی اور جاوید بنگالی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
