
تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں شہری دن دہاڑے لوٹنے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اسلام کوٹ میں دن دہاڑے مسلح افراد نے دکاندار کو لوٹ لیا اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
اسلام کوٹ میں دو روز قبل دکاندار پردیپ مھیشوری کو دو نامعلوم افراد کی جانب سے پسٹل دکھا کر لوٹنے کی کوشش کی تھی، دکاندار کے چیخ و پکار پر جوابدر پسٹل اور لوٹی ہوئی نقدی چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
پوليس نے تفتیش شروع کرتے ہوئے دو ملزم کو دہر لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فٹیج بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے، ویڈیو میں دو نامعلوم افراد کو اسلحے کے زور پر پیسے لوٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News