
امریکی شہر لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرانکس شو 2022 میں ہر روز صارفین کے لیے خوب سے خوب تر اچھوتے آئیڈیاز پیش کیا جا رہے ہیں۔
5 جنوری سے جاری اس تین روزہ نمائش میں کمپنیاں اپنے روبوٹس، خود کار کاریں اور ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹس پیش کر رہی ہیں، لیکن ایک کمپنی ایسی بھی ہے جس کی جانب سے پیش کی گئی ایجادات دوسری کمپنیوں سے یکسر مختلف اور اچھوتی ہیں۔
خلابازی سےمتعلق مصنوعات تیار کرنے والی امریکی کمپنی سیئرا اسپس نے ’ ڈریم چیسر‘ کے نام سے ایسے خلائی جہاز کا ماڈل پیش کیا ہے جس کی مدد سے عام افراد اور کارگو کو زمین کے نچلے مدار تک پہنچایا جاسکے گا۔
سیئرا کی جانب سے لارج انٹیگریٹڈ فلیکسیبل انوائرمنٹ (LIFE) کے نام سے چاند پر آباد ہونے کے خواہش مند افراد کے لیے عظیم الجثہ انفلیٹ ایبل ( پھولنے کے قابل ) گھر کا ماڈل میں پیش کیا ہے۔
خلا بازی کی صنعت میں نئی آنے والی کمپنی سیئرا اسپس نے حال ہی میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کسی انسان کے بنا پروازیں کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ ان پروازوں کو آغاز رواں سال ہوگا۔
سیئرا اسپیس جیف بیزوز کی کمپنی بلیو اوریجن کے ساتھ بھی کمرشل خلائی پروازوں کے منصوبے آر بیٹل ریف پر بھی کام کر رہی ہے۔
سیئرا اسپیس کی صدر اور ناسا کی سابق خلا باز جینیٹ کیوینڈی کا ڈریم چیسر کی بابت کہنا ہے کہ ہم اس منصوبے پر دس سال سے بھی زائد عرصے سے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت کا انتظار کر رہے تھے جب دنیا بھر کے لوگوں کے لیے خلا میں کام کرنے اور رہنے تک رسائی ہوگی اور اب وہ وقت آچکا ہے۔
ڈریم چیسر کے کارگو ورژن کو رواں سال یونائیٹڈ لانچ الائنس ولکن راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا۔ اس کارگو خلائی جہاز کو 12 ہزار 100 پاؤنڈ کے پریشرائزڈ اور ان پریشرائزڈ کارگولے جانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اور ایک بار گاڑیاں پرواز کا آغاز کریں تو ہم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق کارگو بھیجنا شروع کردیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News