پاکستان کے فنکاروں کے لیے ایوانِ بالا سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، سینیٹ میں آرٹسٹ رائلٹی بل منظور کر لیا گیا ہے۔
ایوان بالا کے رکن اور اطلاعات و نشریات کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے پیش کردہ ”آرٹسٹ رائلٹی ریزولیوشن” کو سینیٹ کے 317 ویں اجلاس میں منظور کیا گیا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے لیے مذکورہ بل گزشتہ ماہ 24 دسمبر 2021 کو سینیٹ میں پیش کیا تھا، جسے گذشتہ روز کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
منظور شدہ بل کے تحت فنکاروں کو ان کے کام اور خدمات کی عوض “رائلٹی” کی مد میں ہر بار دوبارہ معاوضہ دینے سے متعلق قانون سازی کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے قرارداد پیش کرنے اور اس کے پاس ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے فنکار برادری کو مبارک باد پیش کی۔
#RoyaltiesForArtists pic.twitter.com/1JZlAV3DPU
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 17, 2022
سینیٹرفیصل جاوید خان نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “رائلٹی ریزولیوشن” پاس ہونے سے “کاپی رائٹس ایکٹ 1962” میں ترامیم کرکے نئی قانون سازی کی راہ ہموار ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس طرح ملک میں “کاپی رائٹس” کے قوانین بھی سخت ہوجائیں گے اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ بل تمام پرفارمنگ آرٹسٹس کو تحفظ فراہم کرے گا۔
اس حوالے سے گلوکار علی ظفر نے سینیٹر فیصل جاوید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، “فنکاروں کے لیے رائلٹی کا اہم مسئلہ ایوان میں لانے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لیےفیصل جاوید خان کا شکریہ۔ امید ہے کہ یہ ہر طرح سے مکمل کیا جائے گا، تاکہ ہر کوئی چاہے کتنا ہی بڑا یا چھوٹا ہو، اپنا حق حاصل کر سکے جیسا کہ ترقی یافتہ دنیا میں کیا جاتا ہے۔”
Thank you @FaisalJavedKhan for fulfilling your promise of bringing the important issue of royalty for artists in the house. Hope it gets done all the way so everyone no matter how big or small can get their due as it is done in the developed world. #musicroyalties https://t.co/66I8KTOLdy
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 18, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
