Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافیوں کے تحفظ کا ترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

Now Reading:

صحافیوں کے تحفظ کا ترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل گیارہ بجے ہوگا،5 نکاتی ایجنڈا جاری

آج سینیٹ کے اجلاس میں دی پروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ میڈیا پروفیشنل ترمیمی بل 2022 پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج دو روز کے وقفے کے بعد سہہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

آج کے اجلاس کے لیے 19 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ ایجنڈے میں مختلف بلز، قراردادیں اور تحاریک شامل ہیں۔

دی کانسٹیٹیوشن ترمیمی بل 2022، موٹروہیکل ترمیمی بل 2022 ایجنڈے میں شامل جبکہ دی پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ترمیمی بل 2022 بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

دی پروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ میڈیا پروفیشنل ترمیمی بل 2022 کے علاوہ ملک میں بڑھتی بے روزگاری اور سائبر کرائم پر تحاریک بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

Advertisement

نیب کی کرپشن کے خلاف گزشتہ دو سالہ کارکردگی بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

گذشتہ سینیٹ کے اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی رائے شماری میں مجموعی طور پر 85 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے 43 ووٹ بل کی حمایت جبکہ 42 ووٹ بل کی مخالفت میں کاسٹ کیے گئے۔

اپوزیشن کی جانب سے ڈائس کا گھیراؤ کیا گیا اور نعرے بازی کی۔

مذید پڑھیے

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر