اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل، حسین برہم طحہ سے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مسلم دنیا کے مسائل حل کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین برہم طحہ نے جمہوریہ نائجر کو سی ایف ایم کے 47ویں اجلاس کی کامیاب صدارت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور آنے والے سیشن میں سی ایف ایم کے 48ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر پاکستان کو مبارکباد دی۔
#OIC Senior Officials Meeting (SOM) preparatory to the 48th session of the Council of Foreign Ministers, due to take place in #Islamabad, #Pakistan, in March 2022, started today at the #Jeddah-based headquarters of the General Secretariat. #OICInPakistan pic.twitter.com/2bMMG0u91Q
— OIC (@OIC_OCI) January 23, 2022
افتتاحی اجلاس میں جمہوریہ نائیجر کی طرف سے چیئر پاکستان کے حوالے کی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ او آئی سی کے اصولوں اور مقاصد کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم اور مشترکہ حمایت کی تعریف بھی کی گئی۔ اسی دوران پاکستان کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
