میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ امن کے دشمنوں نے دہشت گردی کی بذدلانہ کارروائی کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے کی مذمت کی۔
وزیراعلیٰ نے دھماکے میں امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور شہید رضا کاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء نے امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کیں۔
میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ امن کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی بذدلانہ کارروائی کی۔
واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکے کے باعث 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میرسرفرازبگٹی کےقریبی 3ساتھی نصب بارودی سرنگ دھماکے میں جاں بحق جبکہ لیویز اہلکار سمیت 10افراد سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
واقعہ سوئی کےعلاقے مٹ موندرانی میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ بچھائی ہوئی تھی۔
شہید ہونے والوں میں سینیٹرمیرسرفراز بگٹی کے کزن بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو پبلک ویلفئراسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔
اس کے علاوہ دھماکے کے بعد علاقے کو لیویز اہلکار اور پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
