کہتے ہیں ذہنی آزمائش کی مشقیں جن میں کسی چیز کو تلاش کرنا یا پھر پزلز یاداشت کو بہتر بنانے اور ذہن کو صحت مند رکھنے کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں ۔ دیکھا گیا ہے لوگوں کی بڑی تعداد ایسی تصاویر اور معموں ،پہلیوں اور پزلز میں غیر معمولی دلچسپی رکھتی ہے اور انہیں حل کرنے یا کھوجنے میں اپنا وقت صرف کرنا پسند کرتی ہیں۔
آج کل سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اسی کی طرح تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جن میں کوئی معمہ یا تصویر میں چھپے کوئی شے یا جانور کا تلاش کیا جاتا ہے اسی طرح کی ایک تصویر آج کل سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔
یہ تصویرسوشل میڈیا پر ایک سیاح کی جانب سے شیئر کی گئی ہے، واضح رہے کہ یہ تصویر بھارت کے ایک سیاحتی مقام بیرا کی سیر کے دوران لی گئی ہے اور اس میں ان چھوٹی بڑی پہاڑیوں میں ایک چیتا موجود ہے مگر کوگوں کی اکثریت اسے تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کیونکہ غور سے دیکھنے پر بھی چٹان ہی نظر آرہی ہے۔
ماہرین کا اس ضمن میں یہ کہنا ہے کہ تیندوا اپنے آپ کو ماحول میں چھپا لیتا ہے تاکہ وہ اپنے مطلوبہ شکار پر حملہ کر سکیں، اور یہ اس کا بہت ہی بہترین ہتھیار ہے۔

کوشش کریں، غور سے دیکھیں اور تلاش کریں اگر آپ کو یہ تیندوا نظر آجائے تو آپ کی بصارت قابل تعریف ہے اور آپ کو یہ جانور نظر نہیں آتا تو نیچے دی گئی نشان زدہ تصویر میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔ٓ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
