بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر گلوکار نک جونس نے بیٹی کے لئے عالی شان گھر خرید لیا۔
پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ جوڑی کافی عرصے سے اپنے خاندان کو بڑھانے کے بارے میں سوچ رہی تھی اور انہوں نے 2019 میں لاس انجلیس میں ایک مینشن بھی خریدا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب اس جوڑے نے یہ گھر خریدا تو ان کے ذہن میں بچوں کا خیال تھا اور اس کے لئے انہیں ایک ایسی جگہ کی ضرورت تھی جس میں کُھلی جگہ اور ہریالی ہو۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پریانکا اور نک نے بچی کی ضروریات کے مطابق اس گھر کی تزئین و آرائش میں مہینوں گزارے ہیں۔
واضح رہے کہ تین روز قبل ہی انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا، بچی کی پیدائش ساؤتھرن کیلیفورنیا اسپتال میں ہوئی ہے، بچی کی حالت مستحکم ہے اور وہ والدین کے ساتھ گھر جانے کے لئے بھی تیار ہے۔
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
