Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان کی مبینہ امریکی گرل فرینڈ سمانتھا لاک ووڈ کون ہیں؟

Now Reading:

سلمان خان کی مبینہ امریکی گرل فرینڈ سمانتھا لاک ووڈ کون ہیں؟

امریکی اداکارہ سمانتھا لاک ووڈ اس وقت بولی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ کو علی باغ میں سلمان خان کے 56 ویں سالگرہ پارٹی میں دیکھا گیا تھا۔ دونوں کی تصویریں جیسے ہی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں ویسے ہی ان کے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی افواہوں کا دور شروع ہوگیا۔

SamanthaLockwood - Twitter Search / Twitter

حالانکہ سمانتھا نے سلمان خان کو ڈیٹ کرنے کے سبھی دعووں کو رد کردیا ہے۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں کے درمیان کچھ بھی نہیں ہے۔

سمانتھا لاک ووڈ کون ہیں؟

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمانتھا کی پیدائش 1982 کو ہوئی تھی۔ وہ ایک امریکی اداکارہ ہیں اور مشہور اسٹار گیری لاک ووڈ اور اداکارہ و کاروباری خاتون ڈینس ڈوبیری کی بیٹی ہیں۔

 سمانتھا لاک ووڈ کا پہلی مرتبہ اداکاری کی دنیا میں اس وقت قدم رکھا تھا، جب انہوں نے اپنی والدہ کی کمپنی ٹھانے مارکیٹنگ کے لئے ایک کمرشل میں کام کیا تھا، بعد میں انہوں نے اداکاری کو کریئر کے طور پر اپنا لیا۔

سمانتھا جن فلموں کا حصہ رہی ہیں، ان میں ریٹرن آف دی آوٹ لاج ، شوٹ دی ہیرو اور ہوائی فائیو-0 شامل ہیں۔

انہوں 17 سال کی عمر میں ایک سرٹیفائیڈ یوگا ٹیچر کا پیشہ اپنایا، اور بکرم یوگ سکھانے کے لیے دنیا بھر کا سفر کیا۔

 سمانتھا اس وقت ممبئی میں ہیں اور بھارت میں اپنے قیام کا لطف اٹھا رہی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام ہینڈل پر اداکارہ ہریتک روشن کے ساتھ کچھ تصاویر بھی ہیں۔

Advertisement

سلمان خان کے ساتھ ان کے پنویل فارم ہاوس میں یوم پیدائش مناتے ہوئی ان کی تصویروں نے فینس اور ناقدین کو حیران کردیا تھا۔ لوگ سوال کرنے لگے تھے کہ کیا دونوں ڈیٹ کررہے ہیں؟

سمانتھا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے لگتا ہے  لوگ بہت زیادہ بات کرتے ہیں، لوگ اس کے بارے میں بہت کچھ کہہ سکتے ہیں۔ میں سلمان سے ملی ہوں اور وہ بہت اچھے انسان ہیں، بس اتنا ہی کہنا ہے۔

 سمانتھا نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں میں ایسے خیالات کہاں سے آتے ہیں۔ میرا مطلب ہے کہ میں ان سے ملی، میں ہریتک سے بھی ملی، لیکن کوئی بھی میرے اور ہریتک کے بارے میں کچھ نہیں کہتا ہے، اس لئے مجھے نہیں معلوم کہ یہ خبر کہاں سے آتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Samantha DuBarry Lockwood (@samanthalockwood)

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر