Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے اپنے بیٹے کو کھو دیا

Now Reading:

اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے اپنے بیٹے کو کھو دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی اسد صدیقی اور  زارا نور عباس نے اپنی ذاتی زندگی میں گزرنے والے دکھ کے بارے میں بتا دیا۔

خیال رہے کہ اسد صدیقی اور  زارا نور عباس کچھ عرصہ قبل اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزرے۔

حال ہی میں اسد صدیقی نے ایک ویب شو میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش قبل از  وقت ہوگئی تھی جس کے بعد بچہ زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکا اور انتقال کرگیا۔

اداکار اسد صدیقی نے بتایا کہ ہمارا بچہ ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ زارا نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے بتایا کہ بیٹے کا نام ہم نے ‘اورنگزیب’ رکھا تھا، شروعات میں چیزیں کافی اچھی تھیں لیکن بعد میں کچھ پیچیدگیاں ہوئیں اور ہم نے اللہ کی مرضی سے اپنے بچے کو کھو دیا۔

اداکار نے بتایا کہ بچے کی پیدائش پانچویں یا چھٹے ماہ میں ہوئی تھی جس کی میں نے خود اپنے ہاتھوں سے تدفین کی تھی۔

Advertisement

تاہما ادکار نے بتایا کہ اس سانحہ کے بعد زارا کی حالت کافی خراب ہوگئی تھی۔

اداکار نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ چیز مرد سے زیادہ عورت کو متاثر کرتی ہے کیونکہ عورت کے اندر ایک جان ہوتی ہے اور پھر عورت کے جسم میں تبدیلیاں بھی رونما ہو رہی ہوتی ہیں۔

 ‘اللہ تعالیٰ نے ایسے ہی عورت کو اتنا بڑا مقام نہیں دیا’انہوں نے کہا کہ

دورانِ انٹرویو انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ایسے ہی عورت کو اتنا بڑا مقام نہیں دیا۔

اداکار اسد نے کہا کہ  یہ وقت ہمارے لیے خاصہ مشکل تھا لیکن میرا ماننا ہے کہ ہر کام میں اللہ کی کوئی نا کوئی مصلحت ہوتی ہے۔۔

اسد نے کہا کہ اس واقعہ پر مجھے افسوس ہے لیکن آپ کا دکھ اس وقت ختم ہوجاتا ہے جب آپ یہ سوچ لیتے ہیں کہ اوپر کوئی ذات ہے جو آپ کے معاملات دیکھ رہی ہے، وہ  اس سے بہتر عطا کرے گی جو آپ سے لیا گیا ہے۔

Advertisement

کبھی کبھار  لوگوں کے کمنٹس پڑھتا ہوں: اسد صدیقی

اداکار نے صارفین کی جانب سے کیے جانے والے تبصروں پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں کبھی کبھار کمنٹس پڑھتا ہوں، لوگ آپ کو پرکھنے لگ جاتے ہیں، جسامت پر بات کرتے ہیں، یہ جانے بغیر کے اگلا بندا کس پریشانی یا کرب سے گزر رہا ہے۔

واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر