وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں ہر ضلع میں بہترین کام ہو جس سے عوام کو فائدہ پہنچے۔
سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ضلع ٹنڈو الہیار کے تقریاتی کاموں سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس ڈی سی کامپلیکس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء منظور حسین وسان، اسماعیل راہو، امتیاز شیخ ، جام خان شورو، جام اکرام دھاریجو، سید عباس شاہ، پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندگان شریک ہوئے۔
اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی اور سیکریٹری ورکس عطا سومرو، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ و دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر ضلع میں جاکر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے شروع کیا ہے، اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے سے اسکیموں کی رفتار، معیار اور مسائل کا پتہ چلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں ہر ضلع میں بہترین کام ہو جس سے عوام کو فائدہ پہنچے۔
چیئرمین پی اینڈ ڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی کہ ضلعی اے ڈی پی کے تحت 53 اسکیمز شروع کی گئی ہیں، تمام 53 اسکیمز میں سے 27 اسکیمز نئی ہیں، 27 اسکیمز 533.488 ملین روپے کی لاگت سے شروع ہوئی ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی اسکیم کیلئے اب تک 190.13 یعنی 36 فیصد رقم جاری کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے نئی اسکیمز کی سست رفتاری پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ نئی اسکیمز پر کام کو تیز کر کے اپنے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ اے ڈی پی کی 26 جاری اسکیمز 1.5 ارب کی لاگت سے شروع کی گئی ہیں، 19 اسکیمز کیلئے 417.792 ملین جاری کئے گئے جوکہ مجموعی فنڈز کا 95 فیصد بنتا ہے، مذکورہ 19 اسکیمز سال کے آخر تک مکمل ہوجائیں گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین جاری اسکیمز 539.535 کی لاگت سے شروع کی گئی جن کا کام مکمل ہوچکا ہے، دو اسکیمز جن کی لاگت 155.663 ملین ہے ان پر 64 فیصد کام ہوچکا ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ چیئرمین پی اینڈ ڈی کو ہدایت کی کہ انکے ترقیاتی کام کو تیز کیا جائے۔
بریفنگ کے مطابق ضلع میں 314.6 ملین کی پانچ جاری اسکیمز محکمہ تعلیم کی ہیں، محکمہ اطلاعات کی 14.3 ملین کی ایک اسکیم جاری ہے، ضلع میں محکمہ زراعت کی 195.2 ملین کی اسکیم پر کام ہو رہا ہے، محکمہ بلدیات کی تین اسکیمز جاری ہیں جن کی مالیت 1.3 ارب روپے ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ ضلع میں سڑکوں کی دو اسکیمز جاری ہیں جن کی مالیت 1.3 ارب روپے ہے، محکمہ صحت کی ایک اسکیم 55.7 ملین کی لاگت سے شروع کی گئی ہے، محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کی دو اسکیمز ہیں جن کی مالیت 100 ملین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
