ترکی کے دارالحکومت استنبول سمیت دیگر شہروں میں گزشتہ دو دن سے جاری شدید برف باری نے معمولات زندگی کا پہیہ جام کر دیا ہے ، استنبول کا ائیرپورٹ بھی دو دن سے بند ہے
ترکش ایئرلائنز کے پریس ایڈوائزر یحییٰ استن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ متعلقہ حکام ہوائی اڈوں اور نقل و حمل کے راستوں کو دوبارہ پروازوں کے لیے کھولنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں
ترکش ایئرلائنز (THY) نے شدید برف باری کی وجہ سے استنبول ہوائی اڈے کا آپریشن رات کل رات سے آج رات بارہ بجے تک کے لیے منسوخ کردیا ہے۔
ترکش ایئرلائنز کے پریس ایڈوائزر یحییٰ استن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ متعلقہ حکام ہوائی اڈوں اور نقل و حمل کے راستوں کو دوبارہ پروازوں کے لیے کھولنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیے گئے فیصلے کے مطابق، استنبول ہوائی اڈے پر تمام آپریشنز کو کو رات بارہ بجے تک کے لیے منسوخ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو متعدد پروازوں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
استنبول کے مئیر کا کہنا ہے شہر کی سڑکوں اور ہوائی اڈے کے رن وے کو کھولنے کے لئے 55 ہزار ٹن نمک کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
مئیر نے کہا کہ شہر کی برف سے ڈھکی شاہراہوں پر ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں ، امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں ، جلد ہی صورتحال معمول پر آ جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
