صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
میاں اسلم اقبال نے کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دینے کا وعدہ پورا کر ے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے جموں و کشمیر پر غیر قانونی تسلط کے خاتمہ کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا قابل افسوس ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہورہی ہے، بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔
اسلم اقبال نے کہا کہ فسطائیت کی سوچ کے حامل مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں، بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی قابل افسوس ہے، کشمیریوں کی نسل کشی کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے بھارتی عزائم ناکام ہوں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت کے ظلم وجبر کے ہتھکنڈے کشمیریوں کی آواز کبھی دبا نہیں سکتے، آزادی کی خاطر کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مودی سرکار کی ظلم کی اندھیری رات ختم ہونے کو ہے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بھارت ظلم وستم سے زیادہ دیر تک مقبوضہ وادی پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، کشمیریوں کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔
صوبائی وزیر اسلم اقبال نے مزید کہا کہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کے غیور عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
