Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘اومیکرون کسی کو نہیں چھوڑے گا، بوسٹر شاٹ بھی نہیں بچا پائے گا’

Now Reading:

‘اومیکرون کسی کو نہیں چھوڑے گا، بوسٹر شاٹ بھی نہیں بچا پائے گا’
اومیکرون

اومیکرون

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ اس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ایک طرف جہاں اومیکرون سے بچاو کے لیے حکومتیں بوسٹر شاٹس لگانے پر زور دے رہی ہیں تو وہیں ایک اعلیٰ طبی ماہ نے دنیا کے لیے خطرے کی انتباہی گھنٹی بجا دی ہے۔

انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولاجی میں سائنٹیفک ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جے پرکاش مولائل کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ کو روکا نہیں جا سکتا، تقریباً ہر کوئی اس سے لازمی متاثر ہوگا۔

ڈاکٹر جے پرکاش نے دعویٰ کیا کہ کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک یا احتیاطی خوراک بھی اس پر کام نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اومیکرون خود کو زکام کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

Advertisement

مولائل نے اومیکرون انفیکشن کے بارے میں کئی چونکا دینے والے دعوے کیے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب کووڈ 19 کوئی خوفناک بیماری نہیں ہے کیونکہ کورونا کا نیا ویریئنٹ بہت ہلکا ہے۔ اس سے اسپتال میں داخل ہونے کے نوبت بھی کم آرہی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ اومیکرون ایک ایسی بیماری ہے جس سے ہم نمٹ سکتے ہیں۔ ہم میں سے 80 فیصد لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ ہم اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انفیکشن کے ذریعے قدرتی طور پر حاصل کی گئی قوت مدافعت زندگی بھر رہ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین آنے سے پہلے ہی بھارت کی 85 فیصد آبادی کورونا سے متاثر ہو چکی تھی۔ ایسی صورتحال میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک نے بوسٹر ڈوز کا کام کیا۔

ڈاکٹر جے پرکاش نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ خیال کیا جاتا ہے قدرتی طور پر ہونے والا انفیکشن مستقل طور پر امیونٹی نہیں دیتا، لیکن میں مانتا ہوں کہ یہ غلط ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر جے پرکاش مولائل نے کہا کہ صرف دو دنوں میں کورونا وائرس کا پھیلاو دوگنا ہو رہا ہے۔ ایسی صورت حال میں جب تک کورونا ٹیسٹ سے اس کے بارے میں پتہ چلے گا، متاثرہ شخص پہلے ہی بہت سے لوگوں کو متاثر کر چکا ہوگا۔

لاک ڈاؤن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم زیادہ دیر تک گھر میں بند نہیں رہ سکتے۔ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ڈیلٹا ویرئنٹ کے مقابلے اومیکرون کافی ہلکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
وہ علامات جو ڈپریشن کی طرف اشارہ کرتی ہیں!
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
موسمِ گرما میں صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
کووڈ 19 ویکسین ہارٹ فیلئر کے مریضوں کے لیے مفید قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر