
ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شریف برادران دھوکہ دہی اور جعلسازی کا استعارہ ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل شریفوں کا سب سے بڑا مشن شفافیت اور احتساب کو متنازع کرنا ہے، عالمی سطح پر بدعنوانی اور لوٹ مار میں نام کمانے والے الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نااہل شریف تواتر سے جھوٹ بول کر جھوٹ کو سچ کرنے کے فراق میں ہیں، روز صبح ایک ہی جھوٹ ایک ہی لائن ایک ہی وقت پے بولا جاتا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ سکروٹنی کمیٹی میں غیر ملکی فنڈنگ کا الزام بھی ثابت نہیں ہو سکا، تحریک انصاف نے 40 ہزار ڈونرز کی لسٹ الیکشن کمیشن کو دی ہے۔
ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ ملازمین کے نام پر منی لانڈرنگ کرنے والوں نے پارٹی اکاؤنٹس کو بھی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا۔
اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نااہل درباریوں کا حال الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف جعلی پروپیگنڈے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جسکا فنڈنگ کا حساب کتاب موجود ہے۔
شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ نااہل لیگ کے پاس بینک اسٹیٹمنٹ موجود نہیں، انہوں نے سیاسی پارٹی کو اپنے لوٹے مال کو ٹھکانے لگانے کیلئے استعمال کیا، فنڈز کے نام پر کک بیکس کی رقوم آتی رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News