Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناظم جوکھیو قتل کیس، ضمانت منسوخ ہونے پرملزمان عدالت سے فرار

Now Reading:

ناظم جوکھیو قتل کیس، ضمانت منسوخ ہونے پرملزمان عدالت سے فرار
ناظم جوکھیو قتل کیس

ناظم جوکھیو قتل کیس

ناظم جوکھیو قتل کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پرملزمان عدالت سے فرار ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملیرکورٹ ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت منسوخ کردی جس کے بعد ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

فرار ہونے والے ملزمان میں سلیم سالار، محمد سومار، محمد اسحاق،  دودو خان،  محمد خان جوکھیو شامل ہیں۔

پولیس فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

بعدازاں ملیرکورٹ کراچی نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

Advertisement

عدالت نے تحریری حکم  نامے میں کہا گیا کہ بادی النظرمیں مقدمہ انسداد دہشت گردی کا ہے۔

عدالت نے کیس کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت چلانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ کیس کو دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اس کورٹ کو چلانے کا اختیار نہیں ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

عدالت نے پانچوں ملزمان کی دائرضمانت کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے ملزمان کی دائر ضمانتی مچلکے واپس کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کے باہرافضل جوکھیو کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے قانون کی بالا دستی قائم کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کی درخواست مسترد کی۔ تفتیشی افسر پہلے کسی بھی کیس میں عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوتا تھا۔

وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسرکو نفری کے ہمراہ عدالت میں موجود ہونا چاہیے تھا۔ تفتیشی افسر نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔  ملزمان اس کیس میں مفرور ہوچکے ہیں۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ ہم نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔ ہم نے عدالت سے استدعا کی تھی اس میں مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات کا اضافہ کیا جائے۔ دہشتگردی کی دفعات کے اندارج سے متعلق اعلیٰ عدالت کی نظیربھی پیش کی ہے۔

وکیل ہمارے دلائل اوراعلیٰ عدالت کی نظیر کی روشنی میں سیشن عدالت نے مقدمہ کو دہشتگردی قرارہوئے ہمارے دلائل پراتفاق کیا۔ تفتیشی افسر کی نااہلی، غفلت اور بدنیتی کی وجہ سے ملزمان قانون کی گرفت میں نہیں آسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر