
عام انتخابات کا معاملہ؛ الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کو طلب کرلیا
تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا نوے دن میں کرپشن کے خاتمے کا نعرہ محض سیاسی نعرہ ہی ثابت ہوا ہے۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرا نسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومت کی کرپشن مخالف مہم کی قلعی کھول دی ہے ، وزیر اعظم سمیت حکومتی وزراء کرپشن میں اضافے کا ڈھٹائی سے دفاع کر رہے ہیں۔
ریاست مدینہ کی تشکیل کے دعوے محض سیاسی بیانات ہیں ، تحریک لبیک پاکستان اقتدار میں آکر کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی ، دونوں ہاتھوں سے ملکی خزانوں کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جلد موجودہ حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کی طرح سیاسی تاریخ کے اوراق میں کہیں گم ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News