Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرونا وائرس اب انسانوں سے جانوروں میں بھی منتقل ہونے لگا

Now Reading:

کرونا وائرس اب انسانوں سے جانوروں میں بھی منتقل ہونے لگا

کورونا اب انسانوں سے جانوروں میں بھی منتقل ہونے لگا، انسانوں سے ہرنوں میں کووِڈ 19 کی منتقلی کی تصدیق۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے انسانوں میں کورونا وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے جانوروں میں بھی منتقل ہونے لگا ہے۔

امریکہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق اب تک کم از کم 6 کیسز میں انسانوں سے ہرنوں میں کووِڈ 19 کی منتقلی کی تصدیق ہوئی ہے۔

جس کے بعد سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہرنوں میں کرونا وائرس کا پھیلنا انسانوں کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے اوہائیو کے 9 مختلف علاقوں میں 360 جنگلی سفید دم والے ہرنوں کی ناک سے نمونے لیے تھے۔

Advertisement

ان نمونوں کی جانچ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوہائیو 6 مقامات پر 35 فیصد سے زیادہ ہرنوں میں وائرس کی کم از کم تین مختلف قسموں کا جینیاتی مواد پایا گیا ہے۔

تاہم ہرنوں سے انسانوں میں وائرس کی منتقلی کا اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا لیکن سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جانور کورونا وائرس کی منتقلی کا زریعہ بن جاتے ہیں تو یہ انسانوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اوہائیو اور پینسلوانیا یونیورسٹیز کی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی تھی کہ کورونا وائرس انسانوں سے جانوروں میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر