Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیراکی میں پاکستان کے لئے چار گولڈ میڈل لینے والا دن دہاڑے قتل

Now Reading:

تیراکی میں پاکستان کے لئے چار گولڈ میڈل لینے والا دن دہاڑے قتل

تیراکی میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اور پاکستان کے لئے چار گولڈ میڈلز لینے والے نوجوان کھلاڑی غلام مصطفیٰ کو دن دہاڑے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

تیراکی میں پاکستان کی پہچان بنانے والے اس ماہر تیراک کو اس کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ جاتلی کی یونین کونسل نرالی کے گاؤں فریال میں پیش آیا ، جہاں فخر پاکستان غلام مصطفیٰ اعوان ولد میر محمد کو نامعلوم افراد نے دن دہاڑے گولی مار کر قتل کر دیا۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، اور مقتول غلام مصطفیٰ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی اور نہ ہی قاتلوں کا کوئی سراغ مل پایا ہے۔

Advertisement

غلام مصطفیٰ اعوان نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں تیراکی کے مقابلوں کی مختلف کیٹیگریز میں چار میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔

مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں نے غلام مصطفیٰ کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر